اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ،مریم ، صفدر نے داماد کے ہمراہ ملاقات کی،کارکنوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا

datetime 3  فروری‬‮  2019 |

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف کا سروسز ہسپتال میں میڈیکل بورڈ کی زیر نگرانی علاج جاری ہے ، مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن (ر ) محمد صفدر اور داماد راحیل منیر کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی ،کارکنوں نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے سروسز ہسپتال کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا سروسز ہسپتال کے وی آئی پی روم میں علاج جاری ہے ۔

میڈیکل بورڈ کی ہدایت پر نواز شریف کو وی آئی پی روم سے نیو او پی ڈی وارڈ لے جایا گیا جہاں ان کے ایک گھنٹہ تک مختلف ٹیسٹ کئے گئے ۔ واپس جاتے ہوئے نواز شریف نے اظہار یکجہتی کیلئے موجود کارکنوں اور عوام کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلایا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے میڈیکل بورڈ میں مزید تین ڈاکٹروں کا اضافہ کر دیا گیا ہے جن میں پروفیسر ڈاکٹر زاہد ، پروفیسر ڈاکٹر خدیجہ اور پروفیسر ڈاکٹر سلیم شامل ہیں۔ دوپہر کے وقت نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور داماد راحیل منیر کے ہمراہ سروسز ہسپتال پہنچیں ۔ اس موقع پر کارکنوں نے مریم نواز کی گاڑی کے گرد جمع ہو گئے اور ان کے حق میں نعرے لگائے تاہم پولیس انہیں سختی سکیورٹی حصار میں وی آئی پی بلاک کے اندر لے گئی ۔ مریم نواز، کیپٹن(ر) محمد صفدر اور راحیل منیر نے حکام کی جانب سے باضابطہ اجازت ملنے کے بعد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ا س موقع پر میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے نواز شریف کی صحت اور اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد نوازشریف کیلئے پرہیز ی کھانا بھی ہمراہ لائیں جو انہوں نے دوپہر کے وقت ان کے ہمراہ کھایا ۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے سروسز ہسپتال میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگالیا ہے جہاں کارکن وقفے وقفے سے نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…