اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارت سمیت چار ممالک نے یکم جون 2015 کو پاکستان میں ہونے والی سارک انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کے باعث سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام دو جون کو پاکستان میں بلایا جانے والا سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس طے شدہ شیڈول کے مطابق اس سال پاکستان میں ہونا تھا جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے لیکن بھارت، بنگلہ دیش،بھوٹان اور مالدیپ نے سارک انویسٹمنٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس کے باعث کونسل کا کورم پورا نہیں ہوسکا اور کورم پورا نہ ہونے کے باعث یہ کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سارک انویسٹمنٹ کونسل کے اجلاس کے لیے آٹھ سارک ممالک میں سے پانچ ممالک کی شمولیت لازمی ہوتی ہے اور اگر پانچ ممالک کی شرکت نہ ہو تو کورم پورا نہیں ہوتا اور کورم پورا کیے بغیر سارک انویسٹمنٹ کونسل کا اجلاس نہیں ہوسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت مذکورہ ممالک نے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو جواز بناکر کونسل کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوجون کو سارک چیمبر آف کامرس کے تحت پاکستان میں بلائی جانے والی سارک انویسٹمنٹ کونسل کے اجلاس میں سارک ممالک سے سو کے لگ بھگ سرمایہ کاروں و صنعتکاروں نے شرکت کرنا تھی۔ یہ اجلاس سارک ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے انتہائی اہم پلیٹ فارم ہے۔
بھارت کا سارک انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت سے انکار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بارہ منٹ کا کھیل
-
سعودی عرب میں 2 بنگلہ دیشی شہریوں کی سزائے کے معاملے میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
-
والدہ کا شناختی کارڈ نہ ہونے پر بچے کا ب فارم کیسے بنے گا؟ نادرا کی وضاحت
-
کاروبار کے لیے 10 کروڑ روپے تک بلاسود قرضہ حکومت کا بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 150 غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
پاکستان سے شکست کے بعد ہیری بروک کا بڑا بیان!
-
ملتان، یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
-
قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی
-
رجب بٹ نے اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں
-
طلبہ کے ب فارم نمبرز کی نادرا سے تصدیق لازمی قرار،سکولوں کو 10روز کی مہلت
-
میری بیٹی نے 15 برس کی عمر میں قرآن کی تعلیم حاصل کی تھی: سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا انکشاف
-
پاکستان میں کون کون سی گاڑیاں سستی ہونے والی ہیں؟ بڑی خبر آگئی



















































