جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

لیبیا میں انتخابات سے متعلق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مجوزہ کانفرنس تاخیر کا شکار

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس(این این آئی)اقوام متحدہ لیبیا میں انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں اس سال ہونے والی کانفرنس کو مؤخر کرنے پر غور کررہی ہے اور وہ اس کانفرنس سے قبل لیبیا کے متحارب سیاسی دھڑوں اور گروہوں کی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ لیبیا کی متحارب حکومتوں اور مسلح گروپوں کے درمیان عدم اعتماد کی فضا پائی جاتی ہے۔ لیبیا میں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم ( نیٹو) کی حمایت سے سابق مطلق العنان لیڈر معمر قذافی کے خلاف مسلح بغاوت برپا ہونے اور ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے طوائف الملوکی کا دورہ ہے اور 2014ء میں ملک عملاً دو حصوں میں منقسم ہوگیا تھا۔ملک کے مشرقی حصے میں ایک حکومت قائم ہے۔اس کو جنرل خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج کی حمایت حاصل ہے جبکہ دارالحکومت طرابلس میں دوسری حکومت قائم ہے۔ طرابلس میں قومی اتحاد کی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے مگر مشرقی شہر بنغازی اور دوسرے شہروں میں قائم حکومت نے اس کی عمل داری کو تسلیم نہیں کیا ہے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مجوزہ کانفرنس میں لیبیا کے تمام طبقات کی شرکت متوقع ہے اور وہ ملک میں صدارتی یا پارلیمانی نظام کے بارے میں فیصلہ کریں گے لیکن اگر کانفرنس ہی کے انعقاد میں تاخیر ہوتی ہے تو پھر انتخابات بھی مزید تاخیر کا شکار ہوجائیں گے۔فرانسیسی منصوبے کے تحت لیبیا میں گذشتہ سال 10 دسمبر کو انتخابات منعقد ہونا تھے لیکن متحارب سیاسی لیڈروں کے درمیان اختلافات اور دارالحکومت طرابلس میں تشدد کے واقعات کے بعد یہ انتخابات ملتوی کردئیے گئے تھے۔اقوام متحدہ کے لیبیا کے لیے خصوصی ایلچی غسان سالم 2019ء کے ابتدائی ہفتوں میں کانفرنس کا انعقاد چاہتے تھے اور انھوں نے جون میں انتخابات کرانے کی تجویز پیش کی تھی لیکن طرابلس اور مشرقی لیبیا میں قائم متوازی حکومتوں نے اس کی حمایت نہیں کی تھی اور ان کی مزاحمت کے پیش نظر اس تجویز کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…