جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

دانتوں کی حساسیت سے ہونے والے درد سے نجات بہت آسان

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ پانی پینا چاہتے ہیں مگر گلاس ہاتھ میں لینے کے بعد پتا چلے کہ وہ بہت ٹھنڈا ہے تو اسے پینے کی ہمت نہیں ہوتی؟ یا کچھ ٹھنڈا پینے پر اچانک دانت میں تکلیف کا احساس ہوتا ہے؟ اگر ان سوالات کا جواب ہاں میں ہے تو وقت آگیا ہے کہ اپنے منہ کی صحت پر زیادہ توجہ مرکوز کریں۔ ٹھنڈا، گرم یا تیزابیت والی اشیا کھانے یا پینے سے دانت میں درد

دانتوں کی حساسیت کا نتیجہ ہوتا ہے۔ دانت کے درد سے ایک منٹ میں نجات چاہتے ہیں؟ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب دانت کے اندر موجود ایک مواد ڈینٹین کی حفاظتی تہہ ختم ہونے لگتی ہے یا اوپری تہہ سیمینٹم میں یہ مسئلہ ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں دانتوں میں موجود اعصاب، ٹھنڈے، گرم اور تیزابی چیزوں کے استعمال پر تکلیف محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے کچن میں ہی کچھ چیزیں ایسی ہیں جو دانتوں کی حساسیت سے ہونے والے درد کا علاج ثابت ہوسکتی ہیں۔ ناریل کا تیل ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل لیں اور اس سے پندرہ سے بیس منٹ تک کلیاں کریں، جس کے بعد دانتوں پر برش کرلیں۔ یہ عمل روزانہ ایک بار صبح کے وقت دہرائیں۔ ناریل کا تیل سن کردینے کے ساتھ ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جس سے دانتوں کا درد کم ہوتا ہے۔ نمک ملے پانی سے کلیاں نمک اینٹی سیپٹک خصوصیات رکھتا ہے جو کہ ورم بھی کم کرتا ہے جس سے دانت میں درد کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس مقصد کے لیے آدھا چائے کا چمچ نمک، ایک گلاس گرم پانی میں مکس کریں اور اس سے کلیاں کریں۔ دن میں دو بار یہ عمل دہرائیں۔ دہی دہی دانتوں کی سطح کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور حساسیت کے خلاف مفید ثابت ہوتا ہے۔ اگر دانتوں کی حساسیت کے مسئلے کا سامنا ہے تو روزانہ آدھا باﺅل دہی کھانا عادت بنالیں، اس میں چینی کا اضافہ نہ کریں۔ امرود کے پتے چند امرود کے پتے لیں اور انہیں اچھی طرح دھو کر ایک سے 2 منٹ تک

چبائیں اور پھر تھوک دیں۔ یہ عمل دن میں ایک سے دو بار دہرائیں۔ان پتوں میں فلیونوئڈز اور ورم کش اجزا موجود ہوتے ہیں، جو دانتوں کی حساسیت سے ہونے والے درد میں کمی لاتے ہیں۔ دانتوں کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار غذائیں لہسن لہسن کا ایک ٹکڑا لے کر پیس لیں، اس میں چند قطرے پانی اور چٹکی بھر نمک کا اضافہ کریں، اس مکسچر کو متاثرہ دانت پر لگا کر 10 سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر پانی سے کلی کرلیں۔ لہسن ورم کش اور جراثیم کش ہوتا ہے

جو کہ حساسیت کے باعث ہونے والے دانتوں کے درد کے علاج میں مدد دیتا ہے۔ یہ عمل دن میں ایک بار دہرائیں۔ پیاز پیاز کا ایک چھوٹا ٹکڑا لے کر چند منٹ تک چبائیں یا پیاز کا ایک ٹکڑا متاثرہ دانت کے قریب 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ پیاز بھی جراثیم کش اور ورم کش خصوصیات رکھتا ہے جو درد اور دانتوں کے گرد ورم کا علاج کرتا ہے۔ یہ عمل دن میں ایک سے 2 بار دہرائیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…