لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ساہیوال کول پراجیکٹ کے اکاؤنٹس منجمد کر26کروڑ60لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی ۔ایف بی آر کے مطابق چینی کمپنی ہونینگ شین ڈانگ کے ذمے2017ء کے سیلز ٹیکس کی مد میں 2ارب60کروڑ واجب الادا تھے۔کارپوریٹ آر ٹی اوز ون فور کے کمشنر جمشید فخری کی ہدایات پر ٹیم نے گلبرگ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ میں اکاؤنٹس منجمد کر کے 26کروڑ 60لاکھ روپے کی ریکوری کی ۔