لاہور(این این آئی)لاہور پولیس نے قومی کرکٹر وہاب ریاض کے برادر نسبتی کو چیک باؤنس کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق زوہیب چوہدری کوئٹہ کے تھانہ سول لائینز میں چیک باؤنس ہونے کے خلاف درج مقدمے میں اشتہاری تھے، پولیس نے اشتہاریوں کے ریکارڈ پر انہیں ان کے گھر رائیونڈ روڈ سے گرفتار کیا۔ملزم کی گرفتاری کی اطلاع کوئٹہ پولیس کو دے دی گئی ، کوئٹہ پولیس ملزم کو راہداری ریمانڈ کے ذریعے کوئٹہ لے جائیگی۔
وہاب ریاض کے برادر نسبتی چیک باؤنس کے مقدمے میں گرفتار
31
جنوری 2019
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں