کوئٹہ ( آن لائن)چیئر مین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی ڈاکٹر ظاہر مندوخیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو 5کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد کراچی میں چھوڑا گیا۔حکومت نے ڈاکٹر خلیل کی بازیابی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔اگر یہی ظلم وجبر رہا تو ڈاکٹرز بلوچستان میں خدمات سرانجام دینا چھوڑ دینگے ۔
حکومت ڈاکٹروں کی سیکورٹی کیلئے انتظامات کرے 49دن بعد واپس گھر پہنچ گئے ڈاکٹر خلیل کو کراچی کے ایک مقام پر چھوڑ ا گیا میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا ڈاکٹر ابراہیم خلیل 49دن بعد واپس گھر پہنچ گئے ۔ڈاکٹر ابراہیم خلیل پر تشدد کیا جاتا رہا ڈاکٹر ابراہیم خلیل نے 5کروڑ کے لگ بھگ تاوان ادا کر دیا۔ ڈاکٹرز برادری ابھی بھی تشویش کا شکار ہیں حکومت ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کو ممکن نہ بنا سکی بہت جلد جنرل باڈی کااجلاس بلا کر او پی ڈیز کھلنے سے مشاورت ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹروں کو اغواء کیا گیا اور تاوان کا ادائیگی دے کر رہائی ممکن ہوئی ہے ۔حکومت نے مغوی ڈاکٹر کی بازیابی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی حکومت نے مغوی ڈاکٹر کی بازیابی میں کوئی تعاون کیا ہے۔