اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی آئی حکومت نے 200ارب روپے کا قرضہ لینے کیلئے پاکستان کے کون س ے قیمتی اثاثے گروی رکھوادئیے؟سینئر صحافی رؤف کلاسراکا سنسنی خیز دعویٰ

datetime 30  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئیر صحافی رؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بینکوں سے قرضے لینے کے لیے واپڈا ہاؤس ، ڈیمز اور پاور پلانٹس گروی رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ پاکستان کی معیشت کے حوالے سے حکومت جو اقدامات کرنے کی کوشش کررہی ہے اور200 ارب کا جو نیا قرضہ لیا جارہا ہے ۔

اس کی مکمل تفصیلات کو سامنے لایا جاتا اور عوام کے ساتھ شئیر کیا جاتا، حکومت کی جانب سے ہمیں تو بتایا جاتا تھا کہ ہم توشفاف ہیں، ہر معاہدہ سامنے لائیں گے ، گذشتہ حکومتوں کی طرح نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں وہ گذشتہ حکومت کو یہ کہتے تھے کہ قطر معاہدے کو سامنے لاؤ،دنیاکے ساتھ دیگر معاہدے اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سامنے لاؤ، یورو بانڈز کے معاملات سامنے لاؤ، یہ اسد عمر اور عمران خان خود تقریریں کرتے تھے ،اب خود بھی انہوں نے قطر سے معاہدے کو خفیہ رکھا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بینکوں سے قرض لینے کا بھی خفیہ معاہدہ کیا ،قرضوں کے لیے بینکوں کے پاس واپڈا ہاؤس ،ڈیمز اور پاورپلانٹس گروی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے آئی پی پیز کو ادائیگی کے لیے پاکستانی بینکوں سے فوری طور پر دو سو ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ،وزارت توانائی نے 6 سو ارب کے قرض کے لیے 6 بینکوں سے معاہدہ کیا ،وزیر خزانہ اسد عمر نے بینکو ں سے دو سو ارب روپے قرض لینے کے لیے اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں منظوری دی۔ اس معاہدے کے مطابق میزان بینک 88 ارب روپے ،فیصل بینک 35 ارب ،بینک اسلامی پاکستان 35 ارب اور دبئی اسلامک بینک 14.15ارب روپے قرض دے گا۔

وزارت توانائی کی زمین،بلڈنگ، پلانٹس اور مشینری گروی رکھی جائے گی۔ ایم سی بی اسلامک بینک 10ارب روپے ،البراک بینک 8ارب ،باقی بینکوں سے بھی 8ارب روپے لئے جارہے ہیں۔ ان بینکوں نے حکومت سے کہا ہے کہ ہمیں آپ پر اعتبار نہیں ہے، پہلے ہمیں گارنٹی دیں جس پر چیزیں گروی رکھی گئی ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…