اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عدالت نے شہباز شریف،خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر بڑا حکم جاری کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف،خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور نیب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔درخواست میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کی گرفتاری پر قانونی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نامی تنظیم کی درخواست پر سماعت کی جس میں شہباز شریف اور خواجہ برادران کی گرفتاری کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار تنظیم کے وکیل اے کے ڈوگر نے دعویٰ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 10 کے تحت شہباز شریف اور

خواجہ برادران کو فری اینڈ فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔ فری اینڈ فیئر ٹرائل بنیادی حق ہے۔ درخواست میں یہ قانونی نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کا دوران انکوائری کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے کا اقدام آئین سے متصادم ہے۔ سپریم کورٹ نیب آرڈیننس کی دفعہ 24 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ دے چکی ہے۔ اس صورت حال میں شہباز شریف اور خواجہ برادران کو گرفتار رکھنا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز اور خواجہ برادران کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیکر فوری طور پر انہیں فوری طور پر ریا کرنے کا حکم دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…