بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سانحہ ساہیوال کو 11 دن گزر گئے، مکمل شواہد فراہم نہ کئے جاسکے،تحقیقات سست روی کا شکار ، فرانزک ایجنسی کے بھی ہوش اُڑ گئے،افسوسناک انکشافات

datetime 29  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سانحہ ساہیوال کو 11 دن گزر گئے، مگر مکمل شواہد فراہم نہ کئے جاسکے، تحقیقات سست روی کا شکار جبکہ فرانزک ایجنسی ادھورے شواہد کی بنیاد پر تحقیقات مکمل کرنے سے قاصر ہے۔ فرانزک سائنس ایجنسی ذرائع کے مطابق جن رائفلوں سے گولیاں ماری گئیں وہ اب تک نہیں ملیں،

رائفلیں نہ ملنے تک تحقیقات میں پیشرفت نہیں ہوسکے گی، فرانزک سائنس ایجنسی کو سی ٹی ڈی کی جانب سے 8 دستی بم اور 2 خودکش جیکٹس ملی ہیں، یہ اسلحہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مارے گئے دہشتگردوں سے برآمد ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق جو شواہد دیئے گئے ان پر تحقیقات ہو رہی ہیں۔ یاد رہے سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی، جس کے مطابق 13 سالہ اریبہ کو 6 گولیاں لگیں جس سے اس کی پسلیاں بھی ٹوٹ گئیں، اریبہ کو سینے میں دائیں اور بائیں بھی گولیاں لگیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نبیلہ کو چار گولیاں لگیں جن میں سے ایک گولی سر میں لگی۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کو کل 11 گولیاں ماری گئیں جن میں سے ایک سر میں لگی۔ ڈرائیور ذیشان کو 13 گولیاں لگیں، سر میں لگنے والی گولی سے ہڈیاں باہر آ گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چاروں افراد کو بہت قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ قریب سے گولیاں مارنے کی وجہ سے چاروں لوگوں کی جلد مختلف جگہ سے جل گئی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…