اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

لاہور کی رہائشی خاتون کی بیٹی کے اغواء کارو ں کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر خودکشی کی کوشش ،خیبرپختونخوا کے اہم وزیر پر سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 29  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک عوامی اتحاد کے زیر اہتمام لاہور کی رہائشی خاتون شاہینہ طارق اپنی جواں سالہ بچی رمشا کے اغواء اور پولیس کے عدم تعاون کے حوالے سے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی رمشا گذشتہ تین ماہ سے لاپتہ ہے اور اس کواغواء کیا گیا ہے نیرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے میری فریاد سننے والا پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں ہے میں دردر کی ٹھوکریں کھاکر اس پلیٹ فارم پرپہنچی ہوں پنجاب پولیس کی غنڈاگردی سے

تنگ آکر خودکشی کرنا چاہی مگر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار امید کی ایک کرن تھے ان سے لاہورمیں ملاقات ہوئی انہوں نے 20 دسمبر کو ازخود نوٹس لیا اور حکم دیا کہ زمین آسمان ایک کریں کمیٹی تشکیل دیں اس بچی کو بازیاب کروایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے اس حکم کے باوجود بھی ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی ملزمان کی پشت پناہی پنجاب گورنمنٹ اور KPK گورنمنٹ کا ہیلتھ منسٹر کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت کے پاس گئی مگر انہوں نے بھی میری نہ سنی بلکہ الٹا پولیس کو میرے خاندان ،ہمسایوں اور رشتہ داروں کے پیچھے لگا دیا ہے اور تشدد کرتے اور ڈراتے دھمکاتے ہیں اور ایف آئی آر واپس لینے پر مجبور کرتے ہیں میری وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ اور آرمی چیف سے میری اپیل ہے کہ وزیر قانون راجہ بشارت ،ڈی پی او لاہور سی سی پی او لاہور وزیر اعلی اور متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کر کے ملزمان کو فی الفور گرفتارکیا جائے اور میری بچی کو بازیاب کیا جائے ۔پریس کانفرنس کے دوران خاتوں روتے روتے غصے میں آ گئی اور اپنے پاس موجود ایک بوتل میں مٹی کا تیل نکال کر اپنے اوپر ڈالنے لگی کہ میں یہاں ہی خود کشی کر رہی ہوں جس پر پریس کلب کے عملے نے پولیس کو طلب کر کے خاتون اور اس کے ساتھیوں کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…