فیصل آباد(آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی ابتدائی رپورٹ پر عملددرآمد ہو چکا ہے اور جب مکمل رپورٹ آئیگی تو ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ اس پر بھی مکمل عملددرآمد کیا جائیگا ۔ (ن) لیگ کی قیادت کو اگر کوئی میڈیکل مسئلہ ہے تو اس حوالے سے میڈیکل بورڈ قائم ہو چکا ہے وہ جو بھی سفارشات دیں گا اسکے مطابق انکو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی مگر آئین وقانون سے ہٹ کر کچھ نہیں ہوسکتا ،انسان کی کامیابی کا میعار دولت یا
طاقت نہیں بلکہ مخلوق خدا کی خدمت ہے ۔پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں کو سیاست سے پاک کیا جائیگا ۔وائس چانسلر زسمیت تمام تقر ریاں میرٹ کے مطابق ہوں گی۔وزیر اعظم عمران خان کی واضح پالیسی ہے کہ تعلیمی میعار کو نہ صرف بہتر بنا یا جائیگا بلکہ تعلیمی اداروں کو مضبوط کر نے کیلئے بھی تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔وہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فر ح حبیب ،اراکین پنجاب اسمبلی میاں وارث عزیز،خیال احمدکاستروسمیت دیگر سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے9ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔کانووکیشن میں وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین،صوبائی وزیر اجمل چیمہ ،اراکین پارلیمنٹ بھی شر یک ہوئے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹیوں کوایسے مراکز کی طرح ہونا چاہیے جو تخلیق وایجاد اورعلم وحکمت کا سر چشمہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم تک رسائی اوراس کا حصول عوامی معاملات کا جزولازم ہے اور اس لیے ذہین او ر حقدار طلبہ کو انکے معاشی حالات کے مد نظرمالی امداد اور وظائف کی فراہمی کی اہمیت پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ طالب علموں کے لیے اس کے خوابوں کی تعبیر کے حصول اور تعلیمی سر گر میوں کی تکمیل ممکن بنائیں گے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیشہ وارانہ تعلیم اور تدریسی سہولت ہماری کارکردگی کو بہتر بنانے اور ان میں جدت لانے کیلئے انتہائی ضروری ہے وہ یہاں گور نمنٹ کالج یونیورسٹی میں موجوہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ین قیادت افراد کے ذہن وقلب بد لنے سے
ممکن ہوتی ہے تاکہ وہ راہنمااور فیصلہ کر نے والے بن سکے اور وہ راستہ اپنا سکیں جو انکی کا میابی سے ہمکنار کر ے ا ب آپ میں بہت سے اپنی اپنی فلیڈ میں نمایاں کردار ادا کر یں گے ہر ایک اپنے مقام ومنصب کے لحاظ سے عزت وتکر یم کا حقدار ہے اگر آپ اپنی ذمہ داریاں احسن طر یقے سے سر انجام دیں گے تو آپ کی کار کردگی میں اضافہ ہو گا۔اُنہوں نے طلباء وطلبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے ہر ایک اس منز ل کو پانے کیلئے مختلف راستوں کا راہی ہے اس سفر میں
آپ کیساتھ بہت سے ہم سفر تھے یہ کامیابی آپ کے کئی سالہ محنت شاقہ کاثمر ہے اور اس میں آپ کے والدین استاتذہ احباب،دوستوں اور یونیورسٹی انتظامیہ کی مر ہون محنت ہے ان کی دعاؤں اور تعاون کے بغیر اس منزل کا حصول مشکل ہی نہیں نا ممکن تھا ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے اس بات کی بھی بے حد درجہ خوشی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور طلباء وطالبات کو ایساشاندار ماحول فراہم کر رہی ہے جس سے تعلیمی سر گر میوں کو
بے حد تقویت ملی ہے اور اس کی بدولت استاتذہ اور طلباء وطالبات تمام چیلنجز سے عہدہ بر آمد ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اعلی تعلیم کے منصوبوں اور مقاصد کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے تر جیحی بنیادوں پر سرگرم عمل ہے ہم نصابی سر گر میوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبہ جات میں بھی اپنے ہم عصر اداروں پر سبقت لے گئی ہے جن میں2005میں زلزلہ متاثرہ افراد کی بحالی اور مالی امداد کیلئے کیے گئے اقدامات مستحق طلباء اور طالبات کے سکالر شپ کیلئے انڈومنٹ فنڈزکا قیام نمایاں ہیں ۔