اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری،متعدد نفساتی حدیں بحال

datetime 29  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس40500اور40600کی نفسیاتی حدوں کو بحال کرتے ہوئے مزید204.30پوائنٹس کے اضافے سے40624.39پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث51فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں36ارب70کروڑ84لاکھ روپے

سے زائدکا اضافہ ہوا جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت22.79فیصد زائدرہا۔گزشتہ روز غیر ملکی ومقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ،فوڈز،توانائی اورکیمیکلزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔اور دن بھر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس40500اور40600پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بھی بحال ہوگئیں اور انڈیکس 40647.97پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم معمولی پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مزکورہ بالائی سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس204.30پوائنٹس کے اضافے سے40624.39پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 124.70پوائنٹس اضافے سے19531.22پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس550.69 پوائنٹس کے اضافے سے67935.95پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس139.30پوائنٹس اضافے سے29601.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ147کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی

جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں36ارب70کروڑ84لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر81کھرب 10ارب91کروڑ20لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور 15کروڑ47lلاکھ 32ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو پیر کی نسبت 2کروڑ87لاکھ 25ہزار شیئرز زائدہیں۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے حساب سے اٹک پٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 21.50روپے اضافے سے451.63روپے اور

ملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت 15.50روپے اضافے سے852.52روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی جے ڈی ڈبلیو شوگر کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت15.25روپے کمی سے 289.75روپے اورواہ نوبل کے حصص کی قیمت12.50روپے کمی سے320روپے ہوگئی ۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے دیوان سیمنٹ ، پی آئی اے سی،فوجی فوڈز،یونٹی فوڈز،نیمر ری سنز ،پاک انٹر بلک ،لوٹی کیمکل ،بینک آف پنجاب،آزگارڈ نائن اور صدیق سنز سرفہرست رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…