اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

نئی حکومت اورنئی انتظامیہ، قومی ائیرلائن ایک بار پھر بہتری کی راہ پرگامزن ،پی آئی اے کاشیئر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے شیئرز کی فہرست میں شامل ہوگیا

datetime 29  جنوری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)نئی حکومت اورنئی انتظامیہ قومی ائیرلائن کو ایک بارپھربہتری کی راہ پرگامزن کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، پی آئی اے کاشیئر رواں ماہ کئی بار سب سے زیادہ فروخت ہونے والے شیئرز کی فہرست میں بھی شامل رہا، انتظامیہ کی کاوششوں سے قومی ائیرلائن کوپچانوے ارب روپے کا منافع بھی ہوا۔

تفصلات کے مطابق نئی حکومت اور نئی انتظامیہ کے ٹھوس اقدامات سے  قومی ائیر لائن دوبارہ اونچی اڑان کے لئے تیار ہے ، ایک کے بعد ایک اقدامات سے سرمایہ کاروں کا پی آئی اے پر اعتماد بحال ہوگیا۔سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو نے سے پی آئی اے کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا اور انتظامیہ کی کاوششوں کے نتیجے میں ائیرلائن کوپچانوے ارب روپے کا منافع بھی ہوا۔ایک ماہ میں پی آئی اے کے حصص کی قیمت میں دو روپے چھبیس پیسے کا اضافہ ہوا اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئر سات روپے پینتس پیسے میں فروخت ہوا۔پی آئی اے کاشیئر رواں ماہ کئی بار سب سے زیادہ فروخت ہونے والے شیئرز کی فہرست میں بھی شامل رہا اور منگل کو بھی پی آئی اے کا شیئر والیوم لیڈر ہے۔نئے سی ای او ائیرمارشل ارشدمحمود ملک کے مطابق پی آئی اے کی بدحالی کی وجہ بد انتظامی اورکرپشن ہے، بحالی پلان میں نئے روٹس کا حصول،کفایت شعاری شامل ہے۔ائیرمارشل ارشدمحمود نے کہاکہ نقصان میں چلنے والے روٹس بندکر جائیں گے ادارے کی بہتری کیلئے پانچ سالہ پلان کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…