ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

اپوزیشن نے ساہیوال واقعہ کے حوالے سے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کر دیا ،دوٹوک اعلان

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ میں اپوزیشن نے ساہیوال واقعہ کے حوالے سے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ کے حوالے سے مشکوک حالات سے پردہ اٹھانا چاہیے ،جے آئی ٹی اور دو دو ایف آئی آرز کے ذریعے معاملہ کو دبانے کی کوشش نہ کی جائے ،اصلاحات کا عمل خوش آئند ہے اس سے پہلے معاملہ کو دیکھنا ضروری ہے۔پیر کو سینٹ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومت اور اپوزیشن کا موقف سننے کے بعد سانحہ ساہیوال پر ارکان کو اظہار خیال کی اجازت دی۔

اجلاس کے دوران سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ وہ ساہیوال میں پیش آنے والے سانحہ پر تحریک التواء پیش کرنا چاہتے ہیں، اسے فوری طور پر زیر بحث لایا جائے۔ قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس واقعہ پر جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد بات کی جائے پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ ہو چکا ہے۔ قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سارا ایوان اس واقعہ پر اظہار خیال کرنا چاہتا ہے، آج ہی اس معاملہ پر بات کی جائے کیونکہ یہ معاملہ فوری بحث کا متقاضی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے اصرار کیا کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری میں ہونے والے فیصلے کی پاسداری کی جائے اور اگر ہاؤس بزنس ایڈوائزری میں ہونے والے فیصلوں کو نہیں ماننا تو پھر اس کا اجلاس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پورا ایوان ایک رائے دے رہا ہے، اس کا احترام کرنا چاہئے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری میں طے ہوا تھا کہ آج ہی اس معاملے پر بحث ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تحریک التواء کی بجائے عوامی اہمیت کے حامل معاملہ کے طور پر اس پر تمام ارکان اظہار خیال کر سکتے ہیں۔عوامی اہمیت کے معاملہ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ پوری قوم کو نظر آ رہا ہے کہ حقائق کیا ہیں کیونکہ کیمرے کی آنکھ نے سب کچھ دکھا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ساہیوال میں لوگوں پر دن دیہاڑے ظلم ڈھایا گیا،پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ کار کے شیشے کالے تھے حالانکہ ویڈیوز سے صاف ظاہر ہے کہ شیشے کالے نہیں تھے۔

انہوں نے کہاکہ اگر اس واقعہ پر ایکشن نہیں لیا گیا تو ساری قوم ہم سے پوچھے گی کہ ہم یہاں کیوں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دن دیہاڑے قتل پر جے آئی ٹی نہیں بنتی۔ پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ مرنے والے دہشت گرد ہیں لیکن ان کے ساتھ پورا خاندان تھا۔ اگر یہ واقعہ منصوبہ کے مطابق تھا تو گولیوں کی بوچھاڑ کی کیا ضرورت تھی، انہیں زندہ گرفتار کیا جا سکتا تھا۔ شیری رحمان نے کہا کہ جے آئی ٹی اور دو دو ایف آئی آرز کے ذریعے معاملہ کو دبانے کی کوشش نہ کی جائے اور مشکوک حالات سے پردہ اٹھانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اس بارے میں ایک ٹویٹ بھی کیا ہے، ہم ان کے ٹویٹ سے اتفاق کرتے ہیں لیکن وہ اپنا موقف بار بار تبدیل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ اصلاحات کا عمل خوش آئند ہے لیکن اس سے پہلے اس معاملہ کو دیکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس پبلک سرونٹ ہے، وہ ریاست کے ملازم ہیں اور ریاست لوگوں کو قتل نہیں کرتی بلکہ انہیں تحفظ فراہم کرتی ہے۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے ساہیوال واقعہ کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کی تفصیلات قوم کے سامنے آنی چاہئیں، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ساہیوال میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا،

اس معاملہ پر ایوان میں بحث خوش آئند ہے کیونکہ یہ ایک انسان نہیں بلکہ کئی انسانی جانوں کا مسئلہ ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پولیس کا اس واقعہ کے حوالے سے موقف درست نہیں ہے۔ فائرنگ کرنے والے پولیس کی وردی میں نہیں تھے اور مقتولین نے سمجھا کہ شاید وہ ڈاکو ہیں، اس لئے انہوں نے کہا کہ پیسے لے لیں لیکن ہمیں گولیاں نہ ماریں۔ واقعہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہر معاملہ میں جے آئی ٹی کا رواج پڑ گیا ہے، ہم اس معاملہ پر جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ جے آئی ٹی سے قبل ہی پنجاب حکومت اور انتظامیہ کا موقف پریس کانفرنسز کے ذریعے آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے جو بھی ذمہ دار ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔ واقعہ کی دو ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں حالانکہ سپریم کورٹ کی رولنگ ہے کہ ایک واقعہ پر دو ایف آئی آرز نہیں بن سکتیں۔ مقتولین کے لواحقین کی ایف آئی آر میں بھی نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس واقعہ میں جو لوگ ملوث ہیں انہیں نہیں بچنا چاہئے۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…