اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت, ڈاکٹروں کا افغان اہلکار کے دونوں ہاتھ ٹرانسپلانٹ کر نے کا آپریشن کامیاب رہا

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں ڈاکٹروں نے افغان اہلکار کے دونوں ہاتھ ٹرانسپلانٹ کرنے کا کامیاب آپریشن کیا ۔افغان پولیس اہلکار افسر عبد الرحیم کے دونوں ہاتھ 2012 میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں کٹ گئے تھے۔عبدالرحیم صوبہ قندہار کے رہائشی ہیں اور انھوں نے 2001 میں پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔عبدالرحیم کا بھارت کے ایک ہسپتال میں 15 گھنٹے کا کامیاب آپریشن ہوا۔ آپریشن کے بعد بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب وہ ہوش میں آئے تو اپنے نئے ہاتھوں کو دیکھ کر خوشی بیان نہیں کر سکتے تھے مجھے یقین نہیں آ رہا تھا، اس سے پہلے میں ایک زندہ لاش کی طرح تھا مگر نئے ہاتھوں نے مجھے نئی زندگی دے دی ہے عبدالرحیم کو ایک بھارتی شہری کے ہاتھ لگائے گئے ہیں جو کچھ عرصہ پہلے ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔عبدالرحیم کے مطابق آپریشن کے بعد انھوں نے ہاتھ عطیہ کرنے والے شخص کے خاندان سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا اور میں ساری زندگی ان کا احسان مند رہوں گا۔آپریشن کی فیس اور دوسرے اخراجات کے بارے میں انھوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے کوئی خاص مالی مدد نہیں ملی . تمام اخراجات انھوں نے خود اپنے دوستوں اور اپنے علاقے کے لوگو ں کی مدد سے جمع کیے۔عبدالرحیم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پوری طرح صحت یاب ہونے کے بعد پھر سے پولیس سروس میں شامل ہو جائیں۔عبدالرحیم نے کہا کہ آپریشن کے بعد انھوں نے اپنے پرانے دستخط بھی کیے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…