اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

آپ اپنا وزن کم کرنے کے لئے یہ 3 نہایت آسان ڈائیٹ ٹپس اپنائیں

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنا پسندیدہ کھانا کھانا اور ساتھ ساتھ فٹ رہنا یہ دونوں کام ایک ساتھ کرنا کافی مشکل ثابت ہوتا ہے۔ پیزا، برگر اور فرائز کھانے کے تو سب ہی شوقین ہیں، لیکن اب وقت ہے کہ آپ جنک فوڈ کے بجائے اپنی صحت کے بارے میں سوچیں اور ایسی ڈائیٹ اپنائیں جو آپ کو صحت مند رکھے۔ یہ جنک فوڈ آپ کے وزن کم نہ ہونے کی اصل وجہ ہے، کیوں کہ وہ افراد جو ورزش بھی کرتے ہیں۔

لیکن ساتھ ساتھ جنک فوڈ بھی کھانے کے شوقین ہیں، انہیں اپنا وزن کم کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اور وہ جو ورزش بھی نہیں کرتے جبکہ جنک فوڈ کھانے کو فوقیت دیتے ہیں ایسے افراد صرف اپنا وزن بڑھاتے رہتے ہیں۔ لیکن اب اپنی ڈائیٹ میں چند معمولی سی تبدیلیوں سے آپ اپنا وزن باآسانی کم کرسکتے ہیں۔ یہاں تین نہایت آسان ڈائیٹ ٹپس مندرجہ ذیل ہیں، جن کی مدد سے آپ اوور ایٹنگ یعنی زیادہ کھانا کھانے سے خود کو روک سکتے ہیں: ناشتہ ضرور کریں صبح کا ناشتہ آپ کے دن کا سب سے ضروری حصہ ہے، اگر آپ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے تو دوپہر اور رات کے کھانے میں آپ ضرورت سے زیادہ کھاسکتے ہیں۔ ایک غذائیت سے بھرپور ناشتہ آپ کے دن کو بہتر رکھتا ہے، جبکہ آپ باقی وقت میں کم کھانا ہی کھائیں گے۔ اپنی ڈائیٹ میں پروٹین کا اضافہ کریں اپنی ڈائیٹ میں پروٹین انڈوں، مرغی، مچھلی اور دالوں کی صورت میں شامل کریں۔ پروٹین سے بھرپور ایسی ڈشز کے بعد آپ خود کو بھوکا محسوس نہیں کریں گے۔ پروٹین آپ کے کھانے کو ہضم ہونے میں مدد دیتی ہے۔ تھوڑے تھوڑے وقفے سے کچھ نہ کچھ کھاتے رہیں ہر تھوڑے وقفے کے بعد کچھ کھالینے سے آپ بھوکے نہیں رہیں گے اور ایسا کرنے سے آپ بھوکے رہ کر زیادہ نہیں کھائیں گے۔ مگر کوشش کریں کے وہ کھائیں جو غذائیت سے بھرپور ہو اور خود کو جنک فوڈ سے دور رکھیں۔ کم سے کم دن میں 5 مرتبہ کچھ نہ کچھ کھائیں، لیکن اس کا پورشن سائز کم ہونا چاہیے۔ ان ڈائیٹ ٹپس کے علاوہ روزانہ ورزن کریں تاکہ وزن باآسانی کم ہوسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…