پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

لمبی زندگی کے لیے دن بھر میں 30 منٹ اس کام کے لیے نکال لیں

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کو کسی مہنگے جم کی رکنیت یا صحت مند ہونے کے لیے دیر تک دوڑنے کی ضرورت نہیں بلکہ بس اپنے بیٹھنے کا وقت آدھا گھنٹہ کم کرلیں۔ جی ہاں یہ لمبی زندگی کا وہ راز ہے جو ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے متعدد طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا متعدد طبی مسائل جیسے خون کی

شریانوں سے جڑے امراض، قبل از وقت بڑھاپا، گردوں کی بیماریوں اور دیگر کا باعث بنتا ہے۔ مگر اب ایک نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن بھر میں بیٹھ کر گزارے جانے والے وقت کے محض 30 منٹ کسی بھی قسم کی ہلکی جسمانی سرگرمی سے بدل دینا لمبی زندگی کے حصول میں مدد دے سکتا ہے۔ ایسی ہلکی سرگرمیاں جیسے چہل قدمی یا اپنی نشست سے اٹھ کر گھر میں ہی گھوم لینا قبل از وقت موت کا خطرہ 17 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ اتنے دورانیے میں تیز چہل قدمی یا کچھ سخت ورزش سے قبل از وقت موت کا خطرہ 35 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بیشتر افراد کے لیے ورزش کرنا بہت مشکل کام محسوس ہوتا ہے مگر یہ ثابت ہوا ہے کہ گھنٹوں کی جسمانی سرگرمی کی ضرورت نہیں بلکہ چہل قدمی سے بھی اب بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔ یقیناً ورزش کے اپنے فوائد ہیں مگر زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے والوں کے لیے ہلکی جسمانی سرگرمی بھی اس عادت کے منفی اثرات کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ یعنی اس تحقیق کے دوران 8 ہزار صحت مند افراد کے ڈیٹا کاجائزہ لیا گیا اور ان کی جسمانی سرگرمیوں کے لیے ٹریکرز کی مدد لی گئی۔ اس ڈیٹا کے ذریعے محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ سست طرز زندگی اور متحرک رہنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف Epidemiology میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…