جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

سابق انٹر نیشنل کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ سیز فور کے میچز کھیلنے کیلئے لاہور آنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) سابق انٹر نیشنل کرکٹرز نے پاکستان سپر لیگ سیز فور کے میچز کھیلنے کیلئے لاہور آنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ سابق کپتان لاہور میں عوام کے جذبے اور جنون سے خوب محظوظ ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیولیئرز کے ہم وطن جے پی ڈومینی نے امید ظاہر کی ہے کہ سابق کپتان لاہور میں عوام کے جذبے اور جنون سے خوب محظوظ ہوں گے۔

جو2007ء میں جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کے بعد اور بھی بڑھ گیا ہے۔جے پی ڈومینی نے کہا کہ ’’مجھے خوشی ہے کہ ڈیولیئرز 9 اور 10 مارچ کولاہور قلندر کی طرف سے قذافی اسٹیڈیم میں لگاتار میچز کھیلیں گے، مجھے یقین ہے جب وہ میدان میں اْتریں گے تو شائقین کا جوش و جذبہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ جائیں گے۔جے پی ڈومینی نے پی ایس ایل 2018ء کے کراچی میں ہونے والے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کی تھی تاہم ڈومینی انجری کے باعث رواں سال ہونے والے ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔انگلش فاسٹ بولر کرس جورڈن اس سال بھی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے اْن کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ ڈیولیئرز نے پی ایس ایل کے لئے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔کرس جورڈن کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی میں میچز کے دوران محبت اور ستائش ملی وہ ناقابل بیان ہے، پاکستانی شائقین کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ جو خوشگوار تجربہ مجھے ہوا ایسا ہی تجربہ ڈیولیئرز کو بھی ہوگا۔ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر ڈیرن سیمی نے بھی ڈیولیئرز کے فیصلے کو سراہا ہے۔سیمی کا کہناہے کہ ڈیولیئرز نے اپنے جارحانہ کھیل سے پوری دنیا کو محظوظ کیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ اب انہوں نے اپنی مہارت لاہور میں بھی دکھانے کا فیصلہ کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان شائقین کرکٹ اْن کے کھیل کو دیکھنے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئیں گے اور خوب داد دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…