ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں (کل) جمعہ کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور سلہٹ سکسرز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ٗدوسرا میچ کومیلا وکٹورینز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل 8 فروری کو کھیلا جائیگا۔