ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

جیکولین فرننڈس اور کترینہ کیف فلم’ ’کک‘‘ کے سیکوئل سے باہر

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’کک‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جیکولین فرننڈس کو فلم کے سیکوئل سے ہی کک پڑ گئی۔سال 2014ء میں ریلیز ہونے والی سلو میاں کی مشہور فلم ’کک‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ لیکن فلم میکرز کئی عرصے سے فلم کے اس سیکوئل میں جیکولین کی جگہ کترینہ کیف کو شامل کرنے کا سوچ رہے تھے تاہم اب دونوں ہی اداکاراؤں کی جگہ تیسری اداکارہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق

ساجد ناڈیاڈ والا کے بینر تلے بننے والی فلم ’کک‘ کے سیکوئل میں سلمان خان کے مد مقابل معروف اداکارہ دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کریں گی۔ کہا جارہا ہے کہ دیشا پٹانی فلم میں رسیوں پر جھولنے والی فنکارہ کا کردار ادا کریں گی جب کہ سلمان موٹر بائیک پر کرتب دکھانے والے ڈیئر ڈیول کا کردار نبھائیں گے۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال کے اختتام پر شروع کی جائے گی۔دیشا پٹانی کی سلمان خان کے ساتھ فلم ’کک ٹو‘ دوسری فلم ہوگی کیوں کہ وہ پہلے ہی سلو میاں کے ساتھ فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…