منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

راجکمار ہیرانی کو کلین چٹ ملنے تک فلم ’’منا بھائی تھری‘‘روک دی گئی

datetime 15  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے خود پرہراسانی کے الزامات لگنے کے بعد فلم ’منا بھائی تھری‘ روک دی گئی۔ بالی ووڈ میں’منا بھائی‘ جیسی ہٹ فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے انڈسٹری کو تمام بلاک بسٹر فلمیں دیں۔

جن میں ’لگے رہو منا بھائی‘، ’تھری ایڈیئٹس‘ ، ’پی کے‘ اور ’سنجو‘ شامل ہیں جب کہ فلم ’سنجو‘ میں جس طرح انہوں نے سنجے دت کی کہانی بیان کے اس کے بعد انہیں ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ کا خطاب بھی دیا گیا تاہم فلم ’سنجو‘ ہی کی وجہ سے وہ اب مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ہدایت کار ان دنوں اپنی ہٹ فلم ’منا بھائی‘ کے دوسرے سیکوئل کی تیاری میں مصروف ہیں اور اس کے لیے انہیں فوکس اسٹوڈیو کا تعاون حاصل ہے مگر ان پرہراسانی کے الزامات کے بعد فوکس اسٹوڈیو نے واضح کردیا کہ ہدایت کار کو کلین چٹ ملنے تک یہ فلم نہیں بنے گی۔دوسری جانب راج کمار ہیرانی کی تمام فلموں میں ساتھ دینے والے ودھو ونود چوپڑا نے بھی متاثرہ خاتون کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی نئی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کی پروموشن سے راجکمار ہیرانی کا نام ہٹا دیا ہے۔واضح رہے فلم ’سنجو‘ میں راج کمار ہیرانی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم کی تیاری کے دوران ہدایت کار نے انہیں مسلسل  ہراساں کیا۔ خاتون کی جانب سے اس الزام کے بعد راج کمار ہیرانی نے ان تمام الزامات کی تردید کردی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…