پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آنکھ مارکر ہٹ ہونیوالی پریاپرکاش فلم میں نظر آنے والی ہیں

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ پریا پرکاش وریئر نے ایک علاقائی فلم میں کام کیا۔ ان کی فلم تو کچھ خاص مقبول نہ ہوئی لیکن اس فلم میں ان کا آنکھ مارنے کا ایک سین ایسا مقبول ہوا کہ وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ اس شہرت کے بعد سے وہ منظرعام سے غائب تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ اب وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے پر توجہ دے رہی ہیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ وہ ممبئی فلم نگری میں جلوہ گر ہونے کی تیاری میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 19سالہ پریا پرکاش کو گزشتہ دنوں معروف اداکار وکی کوشال کے ساتھ ان کی فلم ’اڑی: دی

سرجیکل سٹرائیک‘ کی سکریننگ کے موقع پر دیکھا گیا۔ جس پر افواہیں گردش میں ہیں کہ پریا اب کسی بالی ووڈ فلم میں نظر آنے والی ہیں۔پریا پرکاش کی وکی کوشال کے ساتھ کئی تصاویر بھی منظرعام پر آئی ہیں۔ اس کے علاوہ پریا نے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے جس سے اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ وہ شاید اب بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں یہ بھی بتایا ہے کہ پریاپرکاش اپنی پہلی بالی ووڈ فلم میں وکی کوشال ہی کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…