جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ سٹار پرینیتی چوپڑا نے وزن کم کرنے کا نسخہ بتا دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) فلمی دنیا کے ستارے جسمانی طور پر بہت تیزی سے خود کو بدل کر دکھاتے ہیں مگر یہ کمال راتوں رات نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے وہ غذا، ورزش اور دیگر طریقہ کار اپناتے ہیں۔ایسا ہی کمال بولی وڈ اسٹار پرینیتی چوپڑا نے 2015 میں اس وقت دکھایا جب انہوں نے اپنا وزن 90 کلوگرام سے کم کرکے 58 کلو تک پہنچادیا۔2009 میں پرینیتی کا وزن 90 کلوگرام تک پہنچ چکا تھا۔

اور ایسا لگتا تھا کہ ان کے لیے اس سے نجات ناممکن ہے، جس پر انہیں ناقدین اور مداحوں کی باتیں بھی سننا پڑتی تھیں۔ایک انٹرویو میں بولی وڈ اسٹار نے کہا کہ ان کا جسمانی وزن ہمیشہ سے زیادہ تھا اور فلموں میں کام کرنے کے بعد ان کے پاس ورزش کے وقت نہیں ہوتا تھا مگر پھر انہیں احساس ہوا کہ اداکاری کے ساتھ شخصیت بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔پرینیتی ہمیشہ سے فاسٹ فوڈ کی دیوانی رہیں اور ان کے لیے پیزا سے منہ موڑنا آسان نہیں تھا، تو پھر 4 ماہ میں انہوں نے 40 کلو وزن کیسے کم کیا؟اس کا راز غذائی انتخاب اور جسمانی طور پر سرگرم ہونا ہے۔اداکارہ نے خود بتایامیرا اسٹینما نہ کے برابر تھا جبکہ ہر قسم کی وزن بڑھانے والی غذا مجھے پسند تھی مگر پھر میں نے درست غذا کا انتخاب کیا۔اس مقصد کے لیے انہوں نے طرز زندگی میں بتدریج تبدیلیاں کیں اور پہلے 2 ہفتے انہوں نے ہلکی غذاؤں کا انتخاب کیا جس کے بعد غذائی انتخاب کو مزید سخت کیا۔مثال کے طور پر صبح اٹھ کر نہار منہ ایک گلاس لیموں کا عرق گرم پانی میں ملا کر پینا عادت بنایا، ناشتے میں 2 ابلے ہوئے انڈے، براؤن بریڈ اور ملائی سے پاک ایک کپ دودھ۔دوپہر کا کھانا براؤن چاول، روٹی دال یا سبزیوں پر مشتمل ہوتا، شام میں دہی یا سبز چائے کو پسند کرتیں جبکہ رات کے کھانے میں سبزیاں، دودھ، کم چربی والی غذائیں اور کبھی کبھار چاکلیٹ شیک۔اس آسان غذائی پلان نے ان کے جسمانی وزن میں کمی کا عمل تیز کردیا جبکہ انہیں جم جانا پسند نہیں تھا تو وہ ٹریڈ مل پر دوڑنے، گھڑ سواری، تیراکی اور ایک مقامی مارشل آرٹ کی قسم Kalaripayattu کی مشقیں کرنے لگیں۔رقص کی کلاسوں میں بھی جانا شروع کیا جس سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملی جبکہ ذہنی طور پر خود کو مضبوط کرنے کے لیے مراقبے کا سہارا لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…