منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

ہراسانی کا الزام میری شہرت کوتباہ کرنے کا طریقہ ہے، راجکمار ہیرانی

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے خاتون اسسٹنٹ کی جانب سے ہراسانی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکارراجکمار ہیرانی پر ان کی فلم ’سنجو‘ کے لیے کام کرنے والی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹرنے الزام لگایا ہے کہ فلم’’سنجو‘‘ کی تیاری کے دوران تقریباً 6 ماہ تک ایک سے زائد بار ہراساں کیا تھا۔اب ہدایتکار کی جانب سے ایک باقائدہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہے کہ 2 ماہ قبل جب یہ الزامات عائد کیے گئے تو میں بہت

زیادہ حیران ہوگیا تھا، جس پرمیں نے فیصلہ کیا تھا کہ اس معاملے کو کسی قانونی کمیٹی کے نوٹس میں لانا چاہیئے، لیکن الزام لگانے والی نے کسی بھی کمیٹی کا نہیں بلکہ اب میڈیا کا سہارا لیا۔ ہدایتکارنے کہا کہ یہ سب بد قسمتی سے انڈسٹری میں میری ساکھ اور شہرت کو تباہ کرنے کا واحد طریقہ ہے جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔واضح رہے کہ ہراسانی کاالزام عائد کرنے والی خاتون نے الزامات کے بارے میں ہیرانی، ان کے ساتھی ہدایت کار ودھو ونود چوپڑا اور ان کی اہلیہ کو مشترکہ طور پر ایک ای میل بھی بھیجی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…