منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

ترکی کے لوگ بہترین میزبان ہیں،انکی محبت سے دلی خوشی ہوئی : احسن خان

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) معروف اداکار احسن خان نے کہاہے کہ ترکی میں ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘ کی ریکارڈنگ کے دوران احساس ہوا کہ یہاں کے لوگ بہترین میزبان بھی ہیں۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اس وقت اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’’الف ‘‘ کی ریکارڈنگ میں حصہ لے رہا ہوں اور جیسے ہی مجھے فرصت ملی تو میں استنبول کے بازاروں میں شاپنگ کرنے جاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران

ترکی کے لوگوں نے جس قدر محبت اور اپنایت کا اظہار کیا ہے اس سے مجھے بڑی دلی خوشی ہوئی ہے اور یہاں کے لوگوں سے مل کر احساس ہوتا ہے کہ ترکی کے لوگ نہ صرف پاکستان سے والہانہ محبت کرتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ پاکستان سے آئے لوگوں کی بھرپور انداز میں مہمان نوازی بھی کرتے ہیں ۔احسن خان نے کہا کہ مجھے ترکی کے صاف ستھرے ماحول نے بڑا متاثر کیا ہے اور مستقبل میں جب بھی موقع ملا تو تفریح کی غرض سے ترکی گھومنے ضرور آؤں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…