بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان نے بھارت کو کبڈی فائنل میں عبرتناک شکست سے دو چار کردیا،سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

datetime 13  جنوری‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونے والے انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا کا فائنل پاکستان گرین نے بھارت کو شکست دیکر جیت لیا جبکہ پاکستان وائٹ کی ٹیم نے ایران کی ٹیم کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، بیسٹ ریڈر کا ایوارڈ جابر کمبوہ نے حاصل کیا، مشرف جنجوعہ بہترین جاپھی قرار پائے۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی،

سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور اور پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین تھے، فائنل کے موقع پر پنجاب سٹیڈیم شائقین کبڈی سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا، سٹیڈیم میں وقفے وقفے سے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا، شائقین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو بھرپور تالیاں بجاکر داد دی، تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میں انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا کا فائنل اتوار کے روز پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، دوپہر 3بجے شروع ہونے والے میچ کو ہزاروں شائقین نے دیکھا ، پاکستان گرین کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ہاف میں بھارت پر برتری برقرار رکھی، پہلے ہاف میں پاکستان گرین کا سکور 23اور بھارت کا 15رہا، پاکستان گرین کے گھبرو جوانوں نے میچ کے اختتام تک اس برتری کو برقرار رکھا، پاکستان گرین کے کھلاڑیوں نے بہترین ریڈ کئے اور بھارتی کھلاڑیوں کو چت کرکے پوائنٹس حاصل کرتے رہے، شائقین کبڈی ہر پوائنٹ پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے اور تالیاں بجاکر کھلاڑیوں کو داد دیتے رہے، سٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد اور پنجاب حکومت زندہ باد کے بلند ہوتے رہے، پاکستان کی طرف سے جابر کمبوہ ، شفیق چشتی، خالد بھٹی نے بہترین ریڈ کئے اور پاکستان کے لئے پوائنٹس حاصل کرتے رہے، جبکہ جاپھی مشرف جنجوعہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور بھارتی کھلاڑیوں کا سنبھلنے کا موقع نہ دیا اس طرح پاکستان گرین کی ٹیم نے بھارت کو 40-29سے شکست دیدی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…