ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کوپاسپورٹ جاری کرنے سے انکارکردیا

datetime 22  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارتی حکومت نے ایک بار پھر روایتی ہٹ دھرمی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو اس وقت تک پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ۔بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ اگر سید علی گیلانی کوپاسپورٹ کے لیے درخواست دینی ہے تو انہیں فارم میں موجود کالم میں واضح کرنا ہوگا کہ وہ بھارتی شہری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر علیحدگی پسند کو پاسپورٹ کے لیے خود کو بھارتی شہری کا اعتراف کرنا ہوگا۔ حریت رہنما سید علی گیلانی اپنی بیمار بیٹی سے ملنے کے لیے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں تاہم بھارتی حکومت انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کر رہی۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی اتحادی حکومتی جماعت پی ڈی پی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سید علی گیلانی کو انسانی بنیادوں پرویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنی بیمار بیٹی کی عیادت کر سکیں۔ پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی کہنا تھا کہ ہم نے یونین وزارت داخلہ سے ملاقات میں واضح کیا تھا کہ سید علی گیلانی، انکی اہلیہ اور بیٹے کو پاسپورٹ جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنی بیمار بیٹی سے مل سکیں۔ بی جے پی نے مطالبہ کیا جب تک سید علی گیلانی معافی نہیں مانگتے انہیں ویزا ایشو نہ کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…