ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان، کئی بڑے نام باہر

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبور ن (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست کے بعد آسٹریلین سلیکٹرز نے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیاجس کے مطابق ایرون فنچ، مچل مارش اور شان مارش ڈراپ، نوجوان بلے باز ول پوکوسکی پہلی مرتبہ اسکواڈ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا جس کیلئے

کینگروز ٹیم میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اوپننگ بلے باز اور ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کو ڈراپ کردیا ٗ مچل مارش اور شان مارش بھی ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔ نوجوان بلے باز ول پوکوسکی پہلی مرتبہ آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئے، میٹ رنشا اور جو برنس کی آسٹریلوی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔ٹم پین بدستور آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے اور جوش ہیزلی وڈ نائب کپتان ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…