جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کا اداکارہ سارہ لورین کو ویزا دینے سے انکار

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ نے بالی ووڈ ڈیبیو پوجا بھٹ کی کجرارے سے کیا، بعدازاں انہوں نے مرڈر 3 میں رندیپ ہودا کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ جبکہ انہوں نے پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اس بار سارہ کو بھارت کی جانب سے اپنی آنے والی فلم ’’ فراڈ سیاں‘‘ کی پرموشن کیلئے ویزا جاری نہ ہو سکا۔ جس کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بتائی جاتی ہے۔ اداکارہ نے 4 بار ویزے کے اجراء کیلئے درخواست جمع کرائی تاہم

انہیں مثبت جواب موصول نہ ہوا۔ میگزین مڈ ڈے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ انہیں بھارت میں جاکر کر اپنی فلم کو پروموٹ کرنے کا موقع ملنا چاہیے تاہم انہیں ویزے کے اجراء میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ انہیں فلم کی ریلیز سے قبل ویزا جاری ہو جائے گا۔یاد رہے کہ سارہ لورین ایک اور نئی بالی وڈ فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ وہ ’’ فراڈ سیاں‘‘ میں ارشد وارثی کے ساتھ اداکاری کریں گی ۔ارشد وارثی فلم میں ایک ایسے فراڈیے کا کردار نبھارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…