بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

10 سیکنڈ میں دانتوں کو مکمل صاف کرنے والا منفرد ٹوتھ برش

datetime 8  جنوری‬‮  2019 |

فرانس(مانیٹرنگ ڈیسک) دانتوں کی صفائی ایسا مسئلہ ہے جو اکثر افراد کے لیے کافی بڑا ہوتا ہے کیونکہ وہ اتنی جلدبازی میں یہ کام کرتے ہیں کہ انہیں اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ مگر ایسے افراد کے لیے ایسا ٹوتھ برش تیار کرلیا گیا ہے جو 10 سیکنڈ میں دانتوں کی صفائی کرسکتا ہے۔ جی ہاں صرف دس سیکنڈ میں۔ ایک فرانسیسی کمپنی فاس ٹیش نے یہ منفرد ٹوتھ برش لاس ویگاس میں جاری

کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران متعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ صرف 10 سیکنڈ میں دانتوں کی مکمل صفائی کرسکتا ہے۔ وائے برش نامی اس ڈیوائس کو 10 سیکنڈ ٹوتھ برش کا نِک نیم بھی دیا گیا ہے ۔ دیکھنے میں وائے برش کسی عام ٹوتھ برش جیسا نہیں بلکہ یہ کھیلوں میں استعمال ہونے والے کسی چھوٹے ماﺅتھ گارڈ جیسا ہے۔ اس میں نائیلون کے ریشے 45 ڈگری اینگل میں دیئے گئے ہیں جبکہ اس کے ریشوں کی ٹرے بدلی بھی جاسکتی ہے۔ اس میں ایک موٹر نصب ہے جو وائبریشن کی مدد سے دانتوں کی صفائی میں مدد دیتی ہے، وائبریشن کے لیے 3 مختلف سیٹنگز بھی دی گئی ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ ریشوں میں لگانے کے بعد منہ میں رکھ لیں اور موٹر چلادیں، پھر 5 سیکنڈ تک چبانے کے انداز میں منہ کو حرکت دیں پھر ڈیوائس کو پلٹ کر یہ عمل دہرائیں۔ اس وقت یہ ٹوتھ پیسٹ آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے مگر کمپنی کے مطابق اسے بہت جلد عام لوگوں کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اس کی قیمت 125 ڈالرز رکھی گئی ہے جس کے ساتھ ایک چارجنگ اسٹیشن، اسٹوریج پوڈ اور ٹوتھ پیسٹ اپلیکیٹر بھی صارف کو دیا جائے گا۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…