بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

datetime 8  جنوری‬‮  2019 |

نیلسن(این این آئی)نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 115 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0۔3 سے اپنے نام کرلی ٗ میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 363رنز بنائے ٗ میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری نیکولس 124 رنز

بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ٗ ٹیم کا مجموعی اسکور 8 اوورز میں 66 رنز تک پہنچا تو دھننجایا ڈی سلوا 36 رنز بنا کر آؤٹ ہو کر پویلین لو ٹ گئے،پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ٗپوری ٹیم 41.4 اوورز میں 249 رنز پر ڈھیر ہوگئی ٗمیچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر روس ٹیلر کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔نیلسن کے سیکسٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن کپتان لیستھ ملنگا نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو روس ٹیلر اور ہینری نیکولس کی سنچریوں کی بدولت میزبان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری نیکولس 124 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ روس ٹیلر نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 131 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔کپتان کین ولیمسن 55، کولن منرو 21 اور مارٹن گپٹل دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور ٹیم کا مجموعی اسکور 8 اوورز میں 66 رنز تک پہنچا تو دھننجایا ڈی سلوا 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔نروشان ڈکویلا 46، کشال پریرا 43، تھسارا پریرا سب سے زیادہ 80 اور گناتھیلاکا 31 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ 5 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے اور پوری ٹیم 41.4 اوورز میں 249 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 4، ایش سودھی 3، جیمس نیشام اور ٹم ساؤتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر روس ٹیلر کومین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…