منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

جان ابراہم کی مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی میں ناچنے والے فنکاروں پر تنقید

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم نے مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی میں ناچنے والے فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادیوں میں پیسوں کی خاطر ناچ نہیں سکتا کیوں کہ یہ اپنا وقار کھودینے کے مترادف ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جان ابراہم نے کھرب پتی صنعت کار مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی میں ناچنے والے فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں ان اداکاروں میں سے نہیں ہوں جو پیسوں کی خاطر دوسروں کی شادیوں میں ناچنا شروع ہوجاتے ہیں ۔جان نے کہا کہ ایک فنکار کی حیثیت سے آپ کو

یہاں اپنی مہارت دکھانا ہوتی ہے لیکن آخر آپ کتنی دولت کمانا چاہتے ہیں؟ زیادہ معاوضے والے فنکاروں کی بلند ترین فہرست میں شامل ہونا کیوں ضروری ہے؟ ان شائقین کا کیا ہوگا جنہیں آپ بے کار شے دکھا کر لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ دیگر اداکار بھی پیسوں کی لت اور کیفیت سے باہر نکلنے کی کوشش کریں۔ واضح رہے کہ بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کی بڑی شخصیات نے خطیر معاوضہ لے کر نہ صرف شرکت کی بلکہ رقص بھی کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…