ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

موٹاپے کی روک تھام کے لیے یہ نیلی چائے موثر

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے سبز، سیاہ یا سنہری چائے تو پی ہوگی مگر کیا نیلی چائے سے لطف اندوز ہوئے؟ اگر نہیں تو بلیو بٹرفلائی پی فلاور ٹی کو ضرور آزما کر دیکھیں جسے گرم یا ٹھنڈی شکل میں جس طرح بھی پیا جائے، لوگوں کو پسند آتی ہے۔ یہ کیفین فری ہربل چائے ہے جو کہ Clitoria ternatea نامی پودے کے تازہ یا خشک پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔

اسے سب سے پہلے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب دنیا بھر میں اسے پیا جاتا ہے اور ہر ملک میں ہی اسے بنانے کے لیے درکار چیزیں مل جاتی ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ یہ چائے موٹاپے سے نجات کے ساتھ ساتھ جگر پر چربی چڑھنے کے امراض سے لڑنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ بنانے کا طریقہ چوتھائی کپ خشک بلیو بٹرفلائی پی فلاور ٹی فلاورز ایک سے دو کپ گرم پانی ایک چائے کا چمچ لیموں ایک چائے کا چمچ شہد برف کے ٹکڑے (اگر ٹھنڈی پینا چاہتے ہیں) اسے بنانے کے لیے ایک سے چار کپ پانی کو تیز آنچ پر گرم کریں، جب وہ ابل جائے تو پھر اس میں خشک بلیو بٹرفلائیفلاورز کا اضافہ کردیں ، پھر برتن کو ڈھک دیں اور 20 سے 30 منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد اگر گرم چائے پینا چاہیں تو اس میں لیموں کے عرق اور شہد کو شامل کرکے پی لیں، اگر ٹھنڈی شکل میں پینا ہے تو مشروب کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر کپوں میں ڈال کر برف کے ٹکڑے شامل کردیں۔ اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔ موٹاپے سے نجات اس چائے کا استعمال معمول بنانا جسم میں کیلوریز جلنے کے عمل کو تیز کرتا ہے جبکہ میٹابولزم کو تیز کرتا ہے، ماہرین کے مطابق اس چائے کو دن میں 2 بار پینے کی عادت زیادہ کیلوریز جلاتی ہے، اس سے جگر پر چربی کم ہوتی ہے جو کہ عام طور پر جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے خصوصاً توند۔ اس کو پینے سے توند سے نجات آسان ہوسکتی ہے۔ اس چائے کا ایک کپ روزانہ پینا توند سے نجات دلائے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور یہ چائے اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اور ورم کش ہوتی ہے جس سے جسم سے زہریلے مواد کے اخراج میں مدد ملتی ہے جو کہ غیرضروری چربی کو بھی گھلاتا ہے۔ مزاج خوشگوار بنائے جو لوگ اکثر چڑچڑے رہتے ہیں ان کے لیے یہ

مشروب بہترین ہے کیونکہ یہ ذہنی تناﺅ کم کرکے مزاج کو خوشگوار بناتا ہے۔ جلد کے لیے بھی فائدہ مند ماہرین کے مطابق یہ نیلی چائے عمر بڑھنے سے جلد پر مرتب ہونے والے اثرات کے خلاف مزاحمت کرتی ہے جبکہ اس ہارمون کو متحرک کرتی ہے جو جلد کو جواب رکھتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…