ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے سستا ترین انجکشن ایجاد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر کوجھوٹے مقدمات میں پھنسادیاگیا،چیف جسٹس کا اظہار افسوس ،دھماکہ خیز اقدام

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سپریم کورٹ نے ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے سستی ادویات کی تیاری اور مصنوعی جلد بارے تحقیق کے معاملے میں حائل تمام تکنیکی اور حکومتی رکارٹوں کو حل کرنے کیلئے وفاقی وزیر صحت سمیت 11 رکنی خصوصی کمیٹی کو سوموار کو اسلام آباد میں طلب کر لیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہیپاٹائٹس کے علاج کے لئے سستی ادویات کی تیاری اور مصنوعی جلد بارے تحقیق کیلئے ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر ریاض کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ ہیپاٹائٹس کا سستا انجکشن ایجاد کرنے پر ڈاکٹر ریاض کی جدوجہد کو ستائش کی نظروں سے دیکھتی ہے لیکن ڈاکٹر ریاض کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر دکھ ہے۔ بینچ کے فاضل رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ڈاکٹر ریاض نے ہیپاٹائٹس کی سستی ادویات ایجاد کر کے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اربوں روپے کے منافع پر ہاتھ ڈالا۔ دوران سماعت ڈرگ ریگولیریٹی اتھارٹی کے سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ انٹرفیرون انجکشن اور مصنوعی جلد بارے تحقیق کے لئے کمیٹی تجویز کر چکے ہیں جبکہ کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن حکومت نے کرنا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم اس مسئلے میں حائل تکنیکی و حکومتی رکاوٹوں کو حل کرنے میں مدد کریں گے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ وفاقی وزیر صحت سمیت خصوصی کمیٹی آج ( سوموار)لا ء اینڈ جسٹس کمیشن آ جائے،یوں سمجھیں کہ آج آپ اور ہم سب قید ہوں گے اور اس مسئلے کو حل کر کے اٹھیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ مہنگی درآمدی ادویات پر دی جانے والی سبسڈی کو مقامی ادویات کی تحقیق اور تیاری پر خرچ کیا جائے تو پاکستانی مریضوں کو سستی ادویات میسر آ سکتی ہیں۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈاکٹر ریاض نے پاکستان پر احسان کر کے ہیپاٹائٹس مریضوں کے لیے سستا انجکشن ایجاد کیا لیکن بد قسمتی سے ملٹی نیشنل مافیا نے ڈاکٹر ریاض کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔درخواست گزار نے کہا کہ اگر حکومت تعاون کرے تو ہیپاٹائٹس کے علاج کے لئے آج بھی صرف 310 روپے میں انجکشن تیار کر کے دے سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…