جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاق اورسندھ حکومت میں تناؤ رہنے تک ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے، عارف علوی

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ وفاق اور سندھ حکومت میں جب تک تناؤ موجود ہے تب تک ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے ہیں۔اتوارکوکراچی میں بائیک شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں بائیکرز ریلی کی شکل میں شارع فیصل سے گورنر ہاؤس پہنچے۔

بائیک شو میں صدر پاکستان عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ گورنر صاحب کی دعوت پر آیا ہوں، آج پہلی مرتبہ ایک ساتھ اتنی بائیکس دیکھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ اچھا کام کررہے ہیں، شہر کے لیے اپنی ثقافت کو آگے بڑھانا اچھا اقدام ہے، گورنرسندھ کا موقف ہے کہ سندھ حکومت کا تعاون نہیں ہے، میں کوشش کروں گا یہ تعاون حاصل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پیکج کے لیے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل جل کر کام کریں، وفاق اور سندھ حکومت میں تناؤ رہنے تک ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے۔دوسری جانب گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس اب نو گو ایریا نہیں، عوام کے لئے کھول دیئے گئے ہیں، پہلے کبھی ایسے اقدامات عوام کے لئے گورنر ہاؤس میں نہیں ہوئے، سندھ میں کوئی گورنر راج نافذ نہیں ہورہا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…