واشنگٹن(آ ئی این پی) ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا ہے کہ طالبان سے معاہدے کے بدلے پاکستان کوآزادتجارت کی پیشکش کی جائے، جس کا امریکہ کو فائدہ ہوگا۔ہفتہ کو ری پبلکن سینیٹرلنزے گراہم نے امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، اگر پاکستان مدد کرے تو افغانستان میں امن آسکتا ہے۔لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ طالبان سے پاکستان
کو آزاد تجارت کے معاہدے کی پیشکش کرنی چاہیے، اس پیشکش سے افغانستان میں امن کے قیام میں مدد مل سکتی ہے، جس کا امریکہ کو فائدہ ہوگا۔سینیٹر لنزے گراہم نے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جارحانہ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں کی بھی تعریف کی۔خیال رہے لنزے گراہم ڈونلڈٹرمپ کے قریبی دوست ہیں اور انہوں نے حال ہی میں افغانستان کا دورہ کیا تھا۔