منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وکی کشال کی کیف کترینہ کو شادی کی پیشکش،اس پر سلمان خان کا کیا رد عمل تھا ؟ جانیے

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی)فلم راضی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار وکی کشال نے سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش کردی ، کترینہ ایک لمحے کے لیے دنگ رہ گئیں، ان سے کچھ بھی بولا نہ گیا بعد ازاں انہوں نے کہاہمت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر

ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران اداکار وکی کشال نے اچانک کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش کردی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تقریب میں کترینہ کے قریبی دوست سلمان خان بھی موجود تھے۔وکی کی جانب سے شادی کی پیشکش کرنے پر کترینہ کیف ایک لمحے کے لیے دنگ رہ گئیں اور ان سے کچھ بھی بولا نہ گیا بعد ازاں انہوں نے کہاہمت نہیں ہے کترینہ نے شادی کی پیشکش پر یہ جملہ کیوں بولا یہ تو وہی جانتی ہیں تاہم تقریب میں موجود سلمان خان کا اس واقعے پر ردعمل بہت دلچسپ تھا۔جب وکی نے کترینہ کو شادی کی پیشکش کی تو سلمان خان نے برابر میں موجود اپنی بہن ارپیتا خان کے کندھے پر سر رکھ کر سونے کی اداکاری کی، انہوں نے اس طرح یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ وہ یہ سب دیکھ کر بور ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں کترینہ کیف نے وکی کشال کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جب یہ بات وکی کو پتہ چلی تو انہوں نے حیرانی کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا تعجب ہے کہ کترینہ کیف مجھے جانتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…