بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

نصیر الدین شاہ نے نام نہاد سیکولرازم کا بھانڈا پھوڑ دیا، مودی سرکار کی بولتی بند کرتے ہوئے ایساکیا کہہ دیا کہ انتہا پسند ہندوان کی جان کے دشمن بن گئے

datetime 5  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی یان پی ) بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے نام نہاد سیکولرازم کا بھانڈا پھوڑ تے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مذہب کی بنیاد پر معصوموں کا قتل عام ہو رہا ہے، ادیب، فنکار اور صحافیوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، کیا ایسے بھارت کا خواب دیکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ بھارت میں انتہا پسندی کے بڑھتے واقعات پر پھٹ پڑے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک ویڈیو میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت میں مذہب کی بنیاد پر نفرت کا بازار گرم ہے۔

ادیبوں، فنکاروں اور صحافیوں کو طاقت کے استعمال سے چپ کرایا جا رہا ہے۔ نصیر الدین شاہ نے استفسار کیا کیا ہم نے ایسے ملک کا خواب دیکھا تھا جہاں اختلاف کی گنجائش نہ ہو۔ یاد رہے گزشتہ سال دسمبر میں بھی پنے ایک بیان میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت اور مستقبل کے لیے فکرمند ہیں، جہاں گائے کو ذبح کیے جانے کو پولیس اہلکار کے قتل سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ اس بیان کی وجہ سے نصیر الدین شاہ کو انتہا پسند ہندوئوں کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…