تہران (این این آئی)ایرانی نیوی کے وائس ایڈمرل نے کہاہے کہ ان کا ملک مارچ کے اوائل میں مغربی بحراوقیانوس میں اپنے جنگی بحری جہاز روانہ کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ایرانی نیوی کے وائس ایڈمرل نے کہاکہ ان کا ملک مارچ کے اوائل میں مغربی بحراوقیانوس میں اپنے جنگی بحری جہاز روانہ کرے گا۔ ایران کی
جانب سے یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پہلے ہی ایران امریکا کے قریب اپنی بحری سرگرمیوں اور فوجی قوت کو بڑھا رہا ہے۔خلیجی پانیوں میں امریکی بحری بیڑوں کی موجودگی کو ایران تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کے قریب پانیوں میں تہران اپنا پرچم اونچا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔