بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

سال 2019 کے پہلے روز ساڑھے تین لاکھ سے زائد بچوں کی پیدائش، بھارت سرفہرست، پاکستان بھی شامل

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)   اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال (یونی سیف) کے مطابق سالِ نو کے پہلے روز تین لاکھ 95 ہزار 72 بچے دنیا بھر میں پیدا ہوئے۔ یونی سیف کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بچے بھارت میں پیدا ہوئے، دوسرے نمبر پر چین

تیسرے پر نائیجیریا، چوتھے پر پاکستان جبکہ پانچویں پر انڈونیشیا رہا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں یکم جنوری کو 69 ہزار 9سو 44، چین میں 44 ہزار 940، نائیجیریا میں 25 ہزار 685، پاکستان میں پندرہ ہزار ، انڈونیشیا میں 13 ہزار 256 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ یونی سیف کے مطابق امریکا میں سال نو کی آمد پر 11 ہزار 86 بچوں کی پیدائش ہوئی اس طرح یہ ملک فہرست میں چھٹے نمبر پر رہا جبکہ آسٹریلیا میں صرف 168 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک مہم کا آغاز کیا تھا جس میں والدین کو یہ کہا تھا کہ وہ یکم جنوری کو پیدا ہونے والے بچوں کی تصاویر یونی سیف کو ارسال کریں۔ یونی سیف نے والدین کی جانب سے بھیجی جانے والی تصاویر کو اپنے ریکارڈ کا حصہ بنایا اور انہیں اعزاز دیا۔ یاد رہے کہ ادارہ برائے اطفال نے دنیا بھر میں پیدا ہونے والے بچوں کی زندگی کو بچانے کے لیے بھی مہم شروع کی ہوئی ہے، جس کے تحت والدین کو سمجھایا جاتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا مکمل خیال رکھیں اور انہیں اچھی غذا فراہم کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…