پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

بی جے پی کے سینئررہنماء نے مودی کی مسلمان مخالف الیکشن مہم بے نقاب کردی

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی حکمراں جماعت کے سینئر رہنماء سبرامنیم سوامی نے اپنی ہی جماعت کی الیکشن پالیسی کو بے نقاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کو مشورہ دیا ہے کہ ہندووتہ کو مزید پھیلائیں کیونکہ اسی سے ہمیں آئندہ انتخابات میں کامیابی مل سکتی ہے۔

ماضی کے برعکس 2014کے انتخابات میں ہم نے ہندوؤں کو جوڑا اورمسلمانوں کو توڑا اس لیے تو ہمیں انتخابات میں کامیابی ملی، گڈگورنس اوراورکارکردگی وغیر سب کہنے کی باتیں ہیں ہم اس پر انتخابات نہیں جیتے تھے،بھارتی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر رہنماء سبرامنیم سوامی نے کہاکہ ہماری حکومت کو ہندووتہ کو مزید پھیلانا اوراجاگرکرنا چاہیے تھالیکن ایسانہیں ہوا،انہوں نے کہاکہ آج تک ہندوستان کی70سالہ سیاست میں ہندوؤں کو ذاتوں،مذہب،زبانوں اورورنا میں بانٹاجاتارہا،ہندوؤں کو الگ کرکے اقلیتوں کو جوڑاجاتارہا،مگر ماضی کے برعکس2014کے انتخابات میں ہم نے ہندوؤں کو اکٹھا کیا اورمسلمانوں کو مسلمانوں سے الگ کیا،انہوں نے کہاکہ گزشتہ عام انتخابات میں ہم نے پہلے شیعہ اوربوہرہ برادی کو مسلمانوں کے ووٹ بینک سے الگ کیا،بالخصوص سنی گروپ کو مسلمانوں کے ووٹ بینک میں تنہا کردیاجس کے بعد ہمیں انتخابات میں کامیابی ملی،انہوں نے کہاکہ گڈگورنس اوراورکارکردگی وغیر سب کہنے کی باتیں ہیں ہم اس پر انتخابات نہیں جیتے تھے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…