واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی ری پبلیکن پارٹی کے ارکان نے کانگریس میں ایک نیا بل لانیکی کوششیں شروع کی ہیں جس کا مقصد امریکا میں قطرکے وفادار ذرائع ابلاغ پر نظر رکھنا اور ان کا محاسبہ کرنا ہے۔ اس بل کی منظوری کے بعد امریکا میں روسی ذرائع ابلاغ کے آمد کے ذرائع ، اخراجات کی مدات اور دیگر امور کی شفافیت کی جانچ پڑتال بھی کی جاسکے گی۔امریکی اخبارکے مطابق
نئے بل کے اہداف میں قطر کے انگریزی چینل الجزیرہ کو سر فہرست رکھاگیا ہے۔ کانگریس میں قطرکے حامی ابلاغی اداروں پر نظر رکھنے کے لیے تیار ہونے والے بل سے قبل ارکان نے الجزیرہ چینل کے تحت المجھر پروگرام کے دو سال تک نشر ہونے والے مواد کا جائزہ لیا اور اس مواد میں پیش کی جانے والی رپورٹس اور ان میں عاید کردہ الزامات کا باریکی جائزہ لیا گیا۔ اس پروگرام میں ان تنظیموں کی کھلی حمایت دکھائی دیتی ہے جنہیں واشنگٹن دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔ یہ پروگرام ان گرپوں کے موقف کی ترویج کرتا اور ان کے قطری مالی معاونت کاروں کا دفاع کرتا ہے۔کانگریس میں بل کی منظوری کے بعد الجزیزہ انگری چینل امریکا میں غیرملکی ابلاغی اداروں کے لیے وضع کردہ قوانین کی پابندی کرتے ہوئے ایسا مواد پیش کرنے سے باز آنا پڑے گا جو مبینہ طورپر دہشت گردی کی ترویج سمجھا جاتا ہے۔ قطری ٹی وی چینلوں پر نظر رکھنے کے بل کو گذشتہ برس پینٹا گون کی طرف سے منظور کردہ قانون کا حصہ سمجھا جائے گا۔ یہ قانون ری پبلیکن رکن کانگرس الیز سٹیفانیک اور اس کے ڈیموکریٹک ساتھی سیتھ مولٹن نے پیش کیا تھا۔ وہ دنوں سینٹ میں مسلح سروسز کمیٹی کے ارکان ہیں۔