ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

سنجے دت اپنی بیوی سے کتنے پریشان؟ سلمان نے راز کھول دیا

datetime 4  جنوری‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سنجے دت کی نقل اتار کر بتارہے ہیں کہ سنجے دت اپنی بیوی سے کتنے پریشان ہیں۔سلمان خان کی شادی بالی ووڈ کا بڑامسئلہ بنی ہوئی ہے اور ہر کوئی انہیں شادی کرنے کے لیے قائل کرتارہتا ہے جن میں ان کے دوست اداکار سنجے دت بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان کپل کے کامیڈی شو میں شریک

ہوئے جہاں انہوں نے سنجے دت کی نقل اتارتے ہوئے بڑے ہی مزاحیہ انداز میں بتایا کہ کس طرح سنجے دت اپنی بیوی سے تنگ آئے ہوئے ہیں۔سلمان خان نے بتایا ایک بار سنجو بابا مجھے شادی کرنے کے لیے قائل کرتے ہوئے کہہ رہے تھے’’بھائی جان تمہیں شادی کرلینی چاہئے، اسی وقت ان کے فون کی گھنٹی بجی لیکن انہوں نے نظر انداز کرکے دوبارہ مجھ سے کہا جب تم شوٹنگ سے واپس آتے ہو تو بیوی تمہارا انتظار کرتی ہے ایک بار پھر سنجو بابا کے فون کی گھنٹی بجی لیکن انہوں نے اسے دوبارہ نظر انداز کردیا اور مجھے شادی کے فائدے بتاتے ہوئے کہا شادی دنیا کی بہترین چیز ہے ایک بار پھر ان کے فون کی گھنٹی بجی اور اس بار انہوں نے سخت پریشانی کے عالم میں کہا ایک منٹ بھائی جان میری بیوی کا فون ہے پہلے میں اس سے بات کرلوں۔سلمان خان کے مزاحیہ انداز میں یہ بتانے پر کہ سنجے دت اپنی بیوی سے کتنے پریشان ہیں تمام لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا، سلمان خان کی یہ ویڈیو دیکھ کر صاف اندازہ ہورہا ہے کہ وہ سنجے دت کی پریشانی کو دیکھ کر ہی شادی نہیں کررہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…