ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شادی کے 11 سال بعد ایشوریا رائے کا ابھیشک بچن سے متعلق اہم انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے اب اگرچہ ادھیڑ عمری میں پہنچ چکی ہیں، تاہم تاحال وہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ایشوریا رائے کے شوہر ابھیشک بچن بھی اگرچہ اچھے اداکار ہیں، تاہم انہیں اپنی اہلیہ جیسی شہرت حاصل نہیں۔اگرچہ اب ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کی شادی کو 11 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور دونوں کو ایک 6 سالہ بیٹی بھی ہے۔

تاہم اب تک ان کی محبت اور شادی کے حوالے سے باتیں ہوتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ایشوریا رائے نے اپنی شادی کے 11 سال مکمل ہونے کے بعد اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش کی اور اس پر اداکارہ کے ساتھی اداکاروں کا کیا رد عمل تھا۔ ایشوریا رائے نے فلم فیئر سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش ایک ایسے وقت میں کی، جب وہ دلہن کے لباس میں فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ابھیشک بچن نے انہیں 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جودھا اکبر‘ کی شوٹنگ کے دوران ہریتھک روشن اور فلم ہدایت کار آشتوش گو واریکر کے سامنے شادی کی پیش کی۔ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ جن لمحوں میں ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کی، وہ اسی فلم کے گانے ’خواجہ میرے خواجہ‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور انہوں نے دلہنوں جیسا عروسی لباس پہن رکھا تھا۔اداکارہ کے مطابق جیسے ہی ابھیشک بچن نے انہیں شادی کی پیش کش کی تو فلم کے ہدایت کار حیران رہ گئے۔ایشوریا رائے نے ہریتھک روشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی تھوڑے سے حیران ہوئے، تاہم فورا ہی انہوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے مبارک باد دی۔خیال رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن نے 2007 میں شادی کی تھی، تاہم ان دونوں کے درمیان پہلے سے ہی تعلقات استوار ہوچکے تھے۔دونوں کے ہاں نومبر 2011 میں بچی پیدا ہوئی، دونوں نے ایک ساتھ اب تک نصف درجن سے زائد فلمیں کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…