ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

عالیہ بھٹ نے اسکرپٹ سننے سے قبل ہی فلم سائن کردی

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا شمار آج ہندی سینما کی سب سے کامیاب اور بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو ہر فلم ساز کی پسند بنتی جارہی ہیں۔سب ہی جانتے ہیں کہ عالیہ بھٹ آج جس مقام پر موجود ہیں، انہیں یہاں تک پہنچانے میں سب سے بڑا ہاتھ بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر کا ہے۔

جنہوں نے سب سے پہلے عالیہ بھٹ کو اپنی 2012 کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں کاسٹ کیا۔اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کے بعد عالیہ بھٹ کرن جوہر کی کئی فلموں کا حصہ بنیں اور اب وہ بہت جلد کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی ہدایات اور پروڈکشن دونوں کرن جوہر کررہے ہیں۔فلم ’تخت‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ہوگا، جس میں بولی وڈ کے کئی نامور اداکار موجود ہیں۔فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، جھانوی کپور، ویکی کوشل، بھومی پڈنیکر اور انیل کپور موجود ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کو فلم ’تخت‘ کی کہانی تک کا معلوم نہیں تھا، اس کے باوجود انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی دے دی۔عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں خود اس فلم کی کہانی کا اس وقت معلوم ہوا جب انہوں نے فلم سے متعلق میڈیا رپورٹس پڑھیں اور اس وقت تک وہ فلم سائن کرچکی تھیں۔اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے کرن جوہر نے صرف ایک کال کی، ایمانداری سے بات کی جائے تو مجھے تخت کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا، کرن جوہر نے فون پر کہا کہ وہ یہ فلم بنارہے ہیں اور مجھے اس کا حصہ بننا ہوگا، اور میں نے ہاں کردی۔عالیہ کے مطابق ’کئی روز بعد اپنی فلم براہمسٹرا کی شوٹنگ کے دوران میں نے کرن سے پوچھا کہ اب تو بتادو کہ میں فلم میں کر کیا رہی ہوں؟ لیکن ایسا میں صرف کرن جوہر کے ساتھ کر سکتی ہوں، کیوں کہ ان پر میں آنکھیں بند کرکے بھروسہ کرسکتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں کرن سے اتنی قریب ہوں کہ اگر میں کچھ کر بھی رہی ہوں گی، تو ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے اسے چھوڑ دوں گی، میں کرن جوہر سے بیحد پیار کرتی ہوں اور یہ فلم بھی ان کی ہی خاطر کررہی ہوں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…