منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

تین ناکام محبتوں کے بعد ایمی جیکسن نے ارب پتی نوجوان سے منگنی کرلی

datetime 4  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)حال ہی میں بھارت کی سب سے مہنگی فلم ’ٹو پوائنٹ زیرو‘ میں جلوے دکھانے والی اداکارہ28 سالہ ایمی جیکسن نے تین ناکام محبتوں کے بعد منگنی کرلی۔برطانوی نژاد ایمی جیکسن نے نومبر 2018 میں ریلیز ہونے والی رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم

’ٹو پوائنٹ زیرو‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔نوجوان اداکارہ عمر میں خود سے کافی سال بڑے اداکار رجنی کانت کے ساتھ رومانس کرتی دکھائی دی تھیں۔سال نو کے موقع پر اداکارہ ایمی جیکسن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے برطانوی ارب پتی نوجوان 31 سالہ جارج پنایوتو سے منگنی کرلی۔اگرچہ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں واضح طور پر منگنی کا لفظ استعمال نہیں کیا، تاہم انہوں نے لکھا کہ سال نو یکم جنوری 2019 سے ان کی نئی زندگی کی شروعات ہوگئی۔انہوں نے اپنے منگیتر ارب پتی جارج پنایوتو کے ساتھ رومانوی انداز میں تصویر بھی شیئر کی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی اپنی خبر میں بتایا کہ برطانوی نژاد بولی وڈ اداکارہ نے ارب پتی نوجوان سے منگنی کرلی۔رپورٹ کے مطابق منگنی سے قبل دونوں کے دیگر افراد سے بھی تعلقات رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کے تعلقات ایک سال سے تھے، تاہم دونوں نے اب منگنی کی۔ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایمی جیکسن نے ارب پتی نوجوان سے منگنی سے قبل ہی کم سے کم تین بار عشق کیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…