ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

’’وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتے اور دشمنوں کی رکھوالی کرتے ہیں‘‘ ٹرمپ پھر پاکستان پر برہم، آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کرنے کے خواہاں ہیں تاہم یہ ملاقات اسلام آباد پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزام کے بغیر نہیں ہوگی، ہم پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں تاہم وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں اور دشمنوں کی رکھوالی کرتے ہیں، یہ کام ہم نہیں کر سکتے اس لیے میں پاکستان کے نئے حکمرانوں سے ملاقات کرنے کا خواہاں ہوں اور ہم ایسا مستقبل قریب میں کریں گے، میں نے 1.3 ارب ڈالر ادا کرنا بند کیا ہے،

یہ پانی کی طرح ہے، ہم ایسا ہی کریں گے،غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کے یہ ریمارکس کانگریس کے قانون ساز سے امریکی حکومت کے اخراجات کے معاملے پر اختلافات پر بیان دیتے ہوئے سامنے آئے۔امریکی صدر نے کابینہ اجلاس میں میکسیکو سرحد کے ساتھ دیوار قائم کرنے کے لیے 5 ارب ڈالر کے اپنے مطالبے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود کے بجائے دیگر ممالک کو پیسے کیوں دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ناجائز ہے کہ ہم گواتیمالا، ہوندڈراس اور ال سلواڈورکو پیسے دیتے ہیں اور وہ ہمارے لیے کچھ نہیں کرتے۔ ٹرمپ نے اجلاس کے شرکاء کو پاکستان کو دئیے جانے والے فنڈ کو روکے جانے کا بتاتے ہوئے کہا کہ جب ہم پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر دیتے تھے تو میں نے ہی اسے روکا تھا، کئی لوگوں کو یہ معلوم نہیں کیوں کہ وہ ہم سے مخلص نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں تاہم وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں اور دشمنوں کی رکھوالی کرتے ہیں، یہ کام ہم نہیں کر سکتے اس لیے میں پاکستان کے نئے حکمرانوں سے ملاقات کرنے کا خواہاں ہوں اور ہم ایسا مستقبل قریب میں کریں گے، میں نے 1.3 ارب ڈالر ادا کرنا بند کیا ہے، یہ پانی کی طرح ہے، ہم ایسا ہی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…