ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ایک خاتون کو ایک دن میں بیٹی کی شکل اولاد کی نعمت سے نوازا تو اسی دن اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ اسی ہفتے اس نے سوشل سائنسز میں ایم اے کی ڈگری بھی حاصل کی تھی۔ خوشی اور صدمے کے ملے جلے تاثرات میں ریم الحربی نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس کا شوہر ملازمت کے لیے شہرسے باہرتھا۔
جہاں وہ ایک المناک حادثے کاشکار ہوا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسے دماغی طور پر مردہ قرار دیا گیاتھا۔ اس کے چند روز بعد اس کے ہاں بیٹی پیداہوئی۔ بیٹی کا برتھ سرٹیفکیٹ اور شوہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ دونوں مجھے ایک سال موصول ہوئے۔اس نے بتایا کہ لوگ مجھے ملے جلے جذبات کے ساتھ ملتے ہیں۔ بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد کے ساتھ شوہر کی وفات پر تعزیت۔ یہ ایک عجیب کیفیت ہے۔