ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

گولن نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں 2018ء میں 52 ہزار افراد گرفتار

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ سال 2018ء کے دوران حکومت مخالف جلا وطن لیڈر فتح اللہ گولن اور ان کی جماعت سے وابستہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید 52 ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ترکی گولن نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دیتا ہے اور سے 15 جولائی 2016ء کو ترکی میں حکومت کا تختہ الٹںے کی ناکام کوشش کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

ادھرانقرہ کے پراسیکیوٹر جنرل نے فضائیہ کے 60 افسروں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ ان میں سے اکتیس پہلے سے حراست میں ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق فتح اللہ گولن 1999ء میں امریکا چلے گئے تھے جہاں انہوں نے خود ساختہ جلا وطنی اختیارکرلی تھی۔ تین سال قبل ترکی میں فوجی بغاوت میں ملوث ہونے پر انقرہ واشنگٹن سے گولن کی حوالگی کامطالبہ کرتا رہا ہے۔ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان صویلونے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2018ء کے دوران 1746 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایاگیا،جن میں 107 ان کے لیڈر شامل ہیں۔ 519 نے خود کو رضاکارانہ طورپر پولیس کے حوالے کردیا۔ترک وزیر نے انکشاف کیا کہ مختلف سیکیورٹی اداروں نے اندرون ملک دہشت گردوں کے خلاف ایک لاکھ 30 ہزار 640 کارروائیاں کیں۔دہشت گردی کی سرگرمیوں کے شبے میں سات لاکھ پچاس ہزار 239 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں 19 ہزار 185 کردستان ورکرز پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔3000 داعشی اور فتح اللہ گولن کی جماعت سے وابستہ باون ہزار افراد شامل ہیں۔ادھرانقرہ کے پراسیکیوٹر جنرل نے فضائیہ کے 60 افسروں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ ان میں سے اکتیس پہلے سے حراست میں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…